کابینہ نے سولر صارفین پر اضافی ٹیکس کی منظوری روک دی، نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کی ہدایت

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)حکومت نے سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین پر اضافی ٹیکس کی منظوری روک دی اور نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم اور وفاقی وزراء نے سولر استعمال کرنے والے صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے مخالفت کردی، انہوں نے وزیر توانائی کو نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کے لیے ہدایت کردی۔واضح رہے کہ نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت صارفین سے صرف 10 روپے فی یونٹ بجلی کی خریداری اور ٹیکس کی شقیں تھیں۔

Check Also

ایران میں پہلی بار سزائے موت پانے والے139 افراد کی عام معافی کا اعلان

ایران نے سزائے موت پانے والے 139 افراد کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *