گلگت بلتستان: چلاس میں زہریلی افطاری کھانے سے 2 بچے جاں بحق

گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں زہریلی افطاری کھانے سے ایک ہی خاندان کے 2 بچے جاں بحق جبکہ 6 دیگر کی حالت غیر ہوگئی۔ریسکیو 1122 کے ترجمان شوکت ریاض نے ڈان کو بتایا کہ چلاس کے علاقے تھرلی میں خاندان کے تمام افراد افطار کھانے کے بعد بے ہوش ہوگئے۔

شوکت ریاض نے مزید بتایا کہ خاندان کے آٹھوں افراد کو چلاس کے ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں بے ہوشی کی حالت میں منتقل کیا گیا، جہاں پیر کی رات ایک 10 سالہ بچہ امتیاز علی اور تین سالہ بچی عطیہ صبح انتقال کر گئی۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر افراد کا علاج اب بھی جاری ہے۔

دیامر ضلعی انتظامیہ کے ترجمان راجا اشفاق طاہر نے بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ کھانے میں کیا ملایا گیا تھا، تاہم پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ہسپتال میں داخل ہونے والے خاندان کے 6 افراد کی شناخت گلاب شاہ، نکیر، گل شیرین، ناہیدہ، 6 سالہ نازیہ اور 3 سالہ ناصر کے نام سے ہوئی۔

Check Also

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی جانب سے وفاقی بجٹ کا خیر مقدم

رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز نے فنانس بل 2026-27 میں حکومت کی جانب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *