جنوبی افریقی رن مشین ہینرچ کلاسن نے خود کو بڑا چیلنج دے دیا

کراچی(پبلک پوسٹ)چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے تیار جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر ہینرچ کلاسن نے خود کو بڑا چیلنج دے دیا ہے۔

کلاسن حالیہ چیمپیئنز ٹرافی سمیت اپنے آخری 5 میچز میں نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سردست چوتھی پوزیشن پر موجود کلاسن نے چیمپیئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے خلاف اپنے آخری گروپ میچ میں بھی 56 بالز پر 64 رنز کی بھرپور اننگز کھیلی ہے، اس جیت کی بدولت پروٹیز نے سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنائی ہے۔

میڈیا سے بات چیت میں کلاسن نے بتایا کہ میں نے اس ٹور میں ہیڈ کوچ روب والٹر کے ساتھ خود کو ایک چیلنج دیا تھا، وہ یہ تھا کہ میں دنیا کا بہترین کرکٹر بننا چاہتا ہوں اور میرا سفر اسی منزل کی جانب جاری ہے، مجھے اندازہ تھا کہ میں صورتحال کو عمدگی سے سنبھال سکتا ہوں۔

Check Also

پی سی بی اسکول کرکٹ: ابراہیم علی بھائی اور بیکن ہاوس اسکول کی شاندار فتوحات

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ (کراچی ریجن) کے تحت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *