ماہ رمضان میں سرکاری اداروں کے اوقات کار جاری

اسلام آباد:وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے اوقات کار جاری کردیے گئے۔

اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ہفتہ کے 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔

اسی طرح جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

Check Also

منگھو پیر میں واٹر ٹینکر کی لاپرواہی،7 سالہ عارف جاں بحق، والد کا انصاف کا مطالبہ

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 7 سالہ معصوم بچہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *