Tag Archives: کراچی

حب، وندر میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

حب کے علاقے وندر میں آدم کھنڈ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ وندر میں آدم کھنڈ کے مقام پر 2 موٹرسائیکلیں ٹکرانے کے باعث ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

Read More »

کراچی: زہریلی چیز کھانے سےنوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے 1 گھر میں زہریلی چیز کھانے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کے جاں بحق ہونے کا واقعہ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 ڈی میں پیش آیا ہے۔ زہریلی شے کھا کر جاں بحق ہونے والے 20 سالہ نوجوان کا نام عمر ہے۔ متوفی کی لاش کو اسپتال …

Read More »

کراچی: کوکین گینگ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کی ناساز طبیعت، اسپتال منتقل

کوکین گینگ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کی مبینہ ناساز طبیعت کے باعث ایس آئی یو ٹی اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین مستوئی نے سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا، خط کے مطابق ملزمہ کے خلاف 23 مقدمات درج ہیں، ملزمہ کو سینٹرل جیل سے ایس آئی یو ٹی منتقل …

Read More »

کراچی ، عیدالاضحیٰ کے موقع پر قصابوں کی ریٹ لسٹ جاری

کراچی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قصابوں کی ریٹ لسٹ جاری کردی گئی۔ ایمپریس مارکیٹ میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق پہلے دن بچھیا کی کٹائی کا ریٹ 18 سے 20 ہزار روپے رکھا گیا ہے جبکہ بکرا ذبح کرنے کا ریٹ 4 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اونٹ کی کٹائی کے لیے پہلے دن 40 سے 50 ہزار …

Read More »

کراچی، بوہرہ برادری آج جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

کراچی:شہر قائد میں بوہرہ برادری آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ شہر بھر کی مساجد اور عبادت گاہوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں ملک کی سلامتی، امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ کراچی میں بوہرہ برادری کا مرکزی اجتماع صدر میں واقع طاہری مسجد میں ہوا جہاں بڑی …

Read More »

کراچی میں ڈھائی کروڑ آبادی کے لیے صرف 42 ہزار پولیس اہلکار تعیناتعالمی معیار کے مقابلے میں شہر میں پولیس نفری انتہائی کم، 774 شہریوں پر ایک اہلکار موجود

کراچی جیسے بڑے شہر میں بڑھتے جرائم اور سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود دو سے ڈھائی کروڑ آبادی کے لیے صرف ساڑھے 42 ہزار پولیس افسران اور اہلکار موجود ہیں، جبکہ عملی طور پر گراؤنڈ پر تعینات نفری اس سے بھی کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کی آبادی 2 کروڑ 3 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، تاہم شہر میں پولیس …

Read More »

کراچی: پوش علاقوں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس کی ٹارگیٹڈ کارروائی، لوٹی گئی رقم، ریال اور اسلحہ برآمد

کراچی میں ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے پوش علاقوں میں گھروں میں وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹیگیشن توحید رحمان کے مطابق گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہر کے پوش علاقوں میں گھروں کو نشانہ بناتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم …

Read More »

کراچی میں پانی کی بندش،ایم کیو ایم کا سندھ اسمبلی میں شدید احتجاج

کراچی میں پانی کی بندش کیخلاف ایم کیو ایم ارکان نے سندھ اسمبلی میں شدید احتجاج کیا جس کے باعث ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی کی زیر صدارت منعقد ہوا جہاں ایم کیو ایم ارکان نے کراچی میں پانی کی بندش کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے …

Read More »

کراچی میں آج بادلوں اور پھوار کے ساتھ صبح کا آغاز،دن کیسا گزرے گا؟

کراچی:شہر قائد میں آج صبح کے اوقات میں بادلوں کے ڈیرے رہے اور سمندری ہواؤں کے ساتھ کئی علاقوں میں پھوار بھی پڑی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چند گھنٹوں کے بعد شہر پر چھانے والے بادل چھٹ جائیں گے، تاہم آج بھی موسم گرم و مرطوب اور تیزہوائیں چلنے جبکہ مطلع بیشتر اوقات صاف رہنے کا امکان ہے۔ آج زیادہ …

Read More »

کراچی: بھتہ خور گروہ کیخلاف آپریشن، 5 ملزمان گرفتار

کراچی میں بھتہ خور گروہ کے خلاف رینجرز اور ایس آئی یو کے مشترکہ آپریشن میں 5 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں رینجرز اور ایس آئی یو کی مشترکہ کارروائی میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ …

Read More »