کراچی میں چپ تعزیے کا پہلا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہونے کے بعد روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہو گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلس منعقد ہوئی، جس سے علامہ باقر حسین زیدی نے خطاب کیا۔ جلوس کی گزرگاہوں پر پولیس …
Read More »Tag Archives: کراچی
کراچی کو خطے میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کا فیصلہ
کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو خطے میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کا بڑا منصوبہ سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سے زونگ چائنا موبائل پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں شہر قائد میں ڈیٹا سینٹر منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قائم کرنے پر اتفاق ہوا۔ …
Read More »کراچی: ریبیز ایک اور جان لے گیا،جناح اسپتال میں اموات کی تعداد 8 ہوگئی
کراچی: جناح اسپتال میں ریبیز کے باعث ایک اور 11 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد اسپتال میں رواں سال ریبیز سے ہونے والی اموات کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ اور خیرپور کا رہائشی 11 سالہ لڑکا دو روز سے جناح اسپتال میں زیر علاج تھا، جہاں دوران علاج وہ …
Read More »کراچی؛ مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم، دو افراد جاں بحق
کراچی: گلشن حدید لنک روڈ ٹول پلازہ بلوچ کمپنی کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Read More »کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
شہرِ قائد کراچی کے 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو کے مطابق کراچی وسطی، شرقی، کیماڑی، ملیر، جنوبی اور غربی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ این ای او سی کے مطابق کراچی کے 6 اضلاع میں جون کے دوران پولیو وائرس کا سراغ نہیں …
Read More »کراچی: خراب فضائی معیار سے نزلہ، کھانسی، سانس کی بیماریوں میں اضافہ
کراچی میں خراب فضائی معیار سے نزلہ، کھانسی اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرِ امراضِ تنفس ڈاکٹر جاوید خان کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہونے سے کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس متاثر ہوا ہے، جس سے سانس کی بیماریوں کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سانس کے انفیکشنز کے …
Read More »کراچی، سولجر بازار میں سرکاری اسکول میں چوکیدار کے بیٹے کی8 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش
کراچی: سولجر بازار میں گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز پرائمری اسکول میں دوسری جماعت کی 8 سالہ طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم اسکول کے چوکیدار کا بیٹا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح سولجر بازار تھانے کے علاقے سولجر بازار …
Read More »کراچی: جناح اسپتال میں بیڈ نہ ملنے سے خاتون اور نومولود بچہ دم توڑ گئے، کمیٹی قائم
کراچی کے جناح اسپتال میں بیڈ نہ ملنے سے خاتون اور نومولود کی مبینہ ہلاکت کے واقعے پر کمیٹی قائم کر دی گئی۔ حکام کے مطابق خاتون نے گیسٹرو وارڈ میں بچے کو جنم دیا جس کے بعد خاتون اور بچہ دونوں دم توڑ گئے۔ گیسٹرو کے ڈاکٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ گائنی وارڈ میں بیڈ خالی ہونے …
Read More »کراچی، گودام میں سوئے ہوئے نوجوان کو ٹرک نے کچل دیا
کراچی: شہر قائد میں ماڑی پور کے علاقے گلبائی کے قریب ایک گودام میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ٹرک کی زد میں آکر سوتا ہوا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔چھیپا حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ پرکاش کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد نوجوان کی لاش کو چھیپا رضاکاروں نے …
Read More »کراچی میں سگ گزیدگی کا ایک اور واقعہ، 24 سالہ نوجوان جاں بحق، تعداد 18 ہوگئی
کراچی: شہر قائد میں سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سے متاثر ایک اور شہری آوارہ کتوں کا شکار ہوگیا۔قیوم آباد کا 24 سالہ نوجوان شہریار ریبیز کے باعث جناح اسپتال میں انتقال کرگیا۔ شہریار کو 2 ماہ قبل آوارہ کتے نے کاٹا تھا، تاہم کتے کے کاٹنے کے بعد اس نے ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی۔ شہریار کو …
Read More »
THE PUBLIC POST