کراچی بار ایسوسی ایشن کے آج ہونے والے سالانہ انتخابات ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر عبدالستار ایڈووکیٹ نے تمام بیلٹ پیپرز واپس اٹھا لیے، بیلٹ پیپرز پولنگ اسٹیشنز سے باہر لے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 5 ماہ سے متعدد بار کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات …
Read More »Tag Archives: کراچی
کراچی؛ سوک سینٹرل سے متصل رہائشی عمارت کے فلیٹ میں آتشزدگی
کراچی:سوک سینٹرل سے متصل کریم پلازہ کی چوتھی منزل پر واقع فلیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم مع فائر بریگیڈ ٹرکس اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ آگ پر قابو پانے کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں …
Read More »کراچی: شدید گرمی سے گیسٹرو کے مریضوں میں خطرناک اضافہ
کراچی میں حالیہ شدید گرمی کے باعث پیٹ کی بیماریوں، خصوصاً گیسٹرو کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جناح اسپتال کے حکام کے مطابق روزانہ 150 سے زائد مریض معدے کے امراض میں مبتلا ہو کر اسپتال کا رخ کر رہے ہیں جبکہ عام دنوں میں یہ تعداد تقریباً 50 ہوتی تھی۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا …
Read More »کراچی: شارع فیصل پر موٹرسائیکل اور بسوں کیلئےایک بار پھر علیحدہ لین مختص کرنے کا فیصلہ
کراچی میں شارع فیصل پر موٹرسائیکل اور بسوں کے لیے ایک بار پھر علیحدہ لین مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ لین کی خلاف ورزی پر کیمرے کے ذریعے ای چالان جاری ہو گا۔ پیر محمد شاہ نے کہا کہ ٹریفک نظم و ضبط بہتر …
Read More »شدید گرمی میں بھی کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ
شدید گرمی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل دورانیہ کی بجلی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ کیماڑی، کھارادر، لیاری، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن اور سعید آباد میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ اسی طرح لیاقت آباد سی ون ایریا، ناظم آباد، گلبہار، رضویہ، پاک کالونی میں بھی بجلی کی بندش معمول ہے۔ نیو کراچی و …
Read More »کراچی: ڈیزل اسمگلنگ و اسٹریٹ کرائم میں ملوث ’لالو گروہ‘ کے 2 ملزمان گرفتار
رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لالہ آباد اور سکھن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ’لالو گروہ‘ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم حمید اللّٰہ عرف مانو اور فرید اللّٰہ کے قبضے سے اسلحہ اور 2 موبائل فون ملے …
Read More »کراچی: منگھوپیر حب واٹر پمپنگ اسٹیشن کے پانی کے ذخیرے میں 2 بچے ڈوب گئے
کراچی کے علاقے منگھوپیر حب واٹر پمپنگ اسٹیشن کے پانی کے ذخیرے میں 2 بچے ڈوب گئے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 10 اور 12 سال ہیں۔
Read More »کراچی میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات،دو بچوں سمیت چار افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شیریں جناح کالونی میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص زخمی ہوا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی کی شناخت …
Read More »کراچی: ڈیفنس میں تنگ کرنے پر پھول فروش بچے کو سیکیورٹی گارڈ نے گولی مار دی
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ذوالفقار کمرشل پر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 10 سال کا پھول فروش بچہ زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بچے کو سیکیورٹی گارڈ نے تلخ کلامی پر گولی ماری۔ بعد ازاں ملزم کو لوگوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا …
Read More »کراچی میں شیرشاہ پراچہ چوک پر آئل ٹینکر الٹ گیا،ٹریفک متاثر
کراچی کے علاقے شیرشاہ پراچہ چوک پر آئل ٹینکر الٹنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی، جس سے بلدیہ ٹاؤن آنے اور جانے والے دونوں راستوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹینکر سے نکلنے والا آئل سڑک پر پھیل گیا، جس کے باعث پھسلن اور مزید …
Read More »
THE PUBLIC POST