کامرس

سونے کی قیمت میں آج پھر ہوش ربا اضافہ؛ قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 127ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 840ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 12ہزار 700روپے کے بڑے اضافے سے 5لاکھ 6ہزار 362روپے کی نئی …

Read More »

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بازار حصص میں 726 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 347 پوائنٹس کی نئی …

Read More »

سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ!ایک لاکھ 88 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک لاکھ 88 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد بھی عبور کر گئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 860 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 88 ہزار 709 پوائنٹس …

Read More »

پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے مابین ایک کھرب سے زائد مالیت کے معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد(پبلک پوسٹ) پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے مابین اسلام آباد میں 603 ملین ڈالر (168,497,918,100 روپے) مالیت کے 3 قرض معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔معاہدے پر دستخط پاکستان کے وزیر ِاقتصادی امور احد خان چیمہ اور اسلامی ترقیاتی بینک کے نائب صدر ڈاکٹر رامی احمد کے درمیان ملاقات کے بعد کئے گئے، معاہدوں پر اسلامی ترقیاتی بینک کے …

Read More »

سونا مزید مہنگا ہوگیا،قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی:سونے کی قیمتیں ایک بار پھر عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 43ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 713ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں …

Read More »

1200 سو خاندان چند لمحے میں سڑک پر آ گئے، تاجر برادری سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ہر ممکن تعاون کرے گی، عبدالقادر شیخانی

کراچی(کامرس رپورٹر) معروف بزنس مین اور اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر عبدالقادر شیخانی نے کہا ہے اس المناک واقعے کے بعد 1200 سو خاندان چند لمحے میں سٹرک پر آگئے جو کہ قومی سانحہ ہے پاکستان کی پوری تاجر برادری سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے المناک واقعے کے بعد ہم متاثرین کو تنہا نہیں …

Read More »

پاکستانی کرنسی کے مقابلے میںامریکی ڈالر سستا

انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 95 پیسے سے کم ہوکر 279 روپے 92 پیسے پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی شرح …

Read More »

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،نرخ تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے نرخ تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ ایران میں قیادت کی تبدیلی کے لیے امریکا کی جانب سے منڈلاتے ہوئے جنگ کے بادل، امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں مزید کمی کی بازگشت اور جیو پولیٹیکل حالات سے عالمی و مقامی سطح پر سونے …

Read More »

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار کی سطح عبور

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 491 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ آٹو موبائل اسمبلرز، …

Read More »

کراچی چیمبر آف کامرس کا سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

کراچی:کراچی چیمبر آف کامرس نے سانحہ گل پلازہ پر منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ صدر کراچی چیمبر ریحان حنیف نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، کیا عمارت میں فائر سیفٹی اقدامات، ایگزیٹس، کیا فائربریگیڈ کے پاس آگ بجھانے کی مطلوبہ استطاعت تھی؟۔ ریحان حنیف نے کہا کہ کیا فائرمینز کے پاس مطلوبہ …

Read More »