“اتنے کیلے بندر بھی نہیں کھاتے” وسیم اکرم کا پاکستانی کرکٹرز پر طنز

کراچی (پبلک پوسٹ)چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد وسیم اکرم کھلاڑیوں پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی یکطرفہ شکست کے بعد ٹیم کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کو بچانے کے لیے بڑے اور سخت فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔

وسیم اکرم نے پاکستانی کھلاڑیوں کی خوراک پر بھی طنز کیا جب میچ کے دوران انہوں نے پلیٹ بھر بھر کر کیلے ڈریسنگ روم میں آتے دیکھے تو حیران رہ گئے۔

معروف کرکٹ شو “ڈریسنگ روم” میں تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے اپنے ساتھی تجزیہ کاروں وقار یونس، اجے جدیجا اور نکھل چوپڑا کو ہنسا دیا۔

Check Also

پی ایس ایل میں پہلی بار بھائی کا بھائی سے مقابلہ، کمنٹیٹر کا دلچسپ تبصرہ

کراچی(پبلک پوسٹ)پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *